0
Wednesday 23 May 2012 20:52

نیٹو سپلائی کی بحالی سے خانہ جنگی کا خدشہ، فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا بین الاقوامی ایجنڈا، فضل الرحمان

نیٹو سپلائی کی بحالی سے خانہ جنگی کا خدشہ، فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا بین الاقوامی ایجنڈا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اے این پی فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا کر خفیہ بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیٹو سپلائی بحال کر کے قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرے گی اس فیصلے سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے حالات کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام پرانے اور خفیہ معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت امریکہ کو صاف صاف بتا دے کہ ہم اس کے پارٹنر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے اے این پی بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی مذاکرات اور تمام سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھنے سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 164795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش