0
Wednesday 23 May 2012 23:22

عوام پر ایک اور مہنگائی بم، یوٹیلٹی سٹورز پر 80 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

عوام پر ایک اور مہنگائی بم، یوٹیلٹی سٹورز پر 80 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر 80 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 170 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، نئے اعلامیہ کے مطابق ایک برانڈ کی چائے 475 گرام کی قیمت دس روپے بڑھا کر 278روپے، ایک اور برانڈ کی چائے 950 گرام کی قیمت تیس روپے اضافہ سے بڑھا کر 554 روپے، پائن ایپل جوس ایک ہزار ملی لیٹر دس روپے کے اضافہ سے 129 روپے، مینگو ایپل پندرہ روپے اضافہ 59روپے سے بڑھا کر 74 روپے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مینگو اورنج، لیمن اسکواش آٹھ سو ملی لیٹر تین روپے اضافہ سے 116 سے بڑھا کر 119 روپے، ملک پیک ایک لیٹر دس روپے اضافہ سے 79 سے بڑھا کر 89 روپے، ماوتھ واش سو ملی لیٹر تین روپے اضافہ سے 61 روپے، توتھ پیسٹ ستر گرام چار روپے اضافہ سے 61 روپے، فیئر ملی وٹامن ستر ملی لیٹر جار 117 روپے سے بڑھا کر 127 روپے ، ٹیلکم پاوڈرز بڑا سائز دس روپے ا ضافہ سے 98 روپے، مچھر مار سپرے 113 روپے سے بڑھا کر 123 روپے، ڈسپرین چھ سو کی ڈبی کی قیمت 390 سے بڑھا کر 560 روپے، ڈیٹول ایک لیٹر 59روپے کے اضافہ سے 275 روپے سے بڑھا کر 334 روپے، ٹائلٹ ٹشو کی قیمت 39 روپے کے اضافہ سے 225 سے 264 روپے کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 164815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش