QR CodeQR Code

صدر زرداری کو نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کا پیغام مل گیا، امریکہ

23 May 2012 23:06

اسلام ٹائمز: نیٹو کیلئے امریکی سفیر آئی وو ڈالڈر نے کہا کہ شکاگو میں نیٹو کانفرنس کا جیسے ہی اختتام ہوا پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو پیغام مل گیا کہ افغانستان میں نیٹو کے لیے زمینی مواصلات لائن کو بحال کرنا اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو نیٹو سپلائی کھولنے کے لئے پیغام مل گیا ہے۔ ایک امریکی تھینک ٹینک سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے لئے امریکی سفیر آئی وو ڈالڈر نے کہا کہ شکاگو میں نیٹو کانفرنس کا جیسے ہی اختتام ہوا پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو پیغام مل گیا کہ افغانستان میں نیٹو کے لیے زمینی مواصلات لائن کو بحال کرنا اہم ہے۔ انہیں پیغام مل گیا ہے کہ افغانستان کے اندر تک نیٹو کے سازوسامان پہنچانے کا یہی مختصر ترین راستہ ہے اور پاکستان سے افغانستان کے لیے زمینی راستہ کھولنا کس قدر اہم ہے۔ 
ڈالڈار کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مستقبل قریب میں اس فیصلے پر پڑنے والے اثر کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو ایساف کانفرنس میں اس لئے دعوت دی گئی تھی کیونکہ پاکستان افغان مشن کے لیے مرکزی شراکت دار ہے اور انہوں نے افغانستان میں ہماری کوششوں کے لیے بڑے مضبوط اور تعاون پر مبنی بیانات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنی انخلاء کی حکمت عملی کی کامیابی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ انتہائی سرگرم اور گہرائی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 164827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164827/صدر-زرداری-کو-نیٹو-سپلائی-لائن-بحال-کرنے-کا-پیغام-مل-گیا-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org