QR CodeQR Code

امریکی سفیر کیمرون منٹر واشنگٹن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے

23 May 2012 23:19

اسلام ٹائمز:اپنے دورے میں کیمرون منٹر نے امریکی اسٹیٹ دیپارٹمنٹ سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور نیٹو سپلائی پر اسلام آباد کی پوزیشن کلیئر کی۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے دورہ واشنگٹن میں اعلی امریکی حکام کو نیٹو سپلائی بحال کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ انہوں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کیمرون منٹر رواں برس موسم گرما میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ اسلام آباد میں نئے سفیر کیلئے رچرڈ ہوگلینڈ، ریان سی کروکر اور رچرڈ اولسن کے نام زیر غور ہیں، ریان سی کروکر اس سے پہلے بھی پاکستان میں سفیر رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 164829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164829/امریکی-سفیر-کیمرون-منٹر-واشنگٹن-سے-اسلام-آباد-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org