0
Thursday 24 May 2012 00:09

بڑے لوگوں کے دشمن زیادہ، تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہیں، گیلانی

بڑے لوگوں کے دشمن زیادہ، تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ ترقي کيلئے موجودہ حکومت کا تسلسل ضروري ہے، اپني کارکردگي کي بنياد پر عوام کے پاس جانا چاہتے ہيں، ان کا حق ہے وہ ہميں قبول کريں يا مسترد۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے اسلام آباد ميں سي ڈي اے کي ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ميں بلدياتي انتخابات کرائے جائيں گے اور شہر کا ميئر ہو گا، جس کي ايک حيثيت ہو گي۔ انہوں نے کہا کہ يہ پہلي جمہوري حکومت ہے جس نے سوا 4 سال پورے کيے اور پانچواں بجٹ پيش کر رہي ہے، جن کے دشمن زيادہ ہوں وہ بڑے لوگ ہوتے ہيں، ہم پر تنقيد ہو تو خندہ پيشاني سے برداشت کرتے ہيں اگر وہ ہم پر تنقيد نہ کريں تو ہم سمجھتے ہيں کہ وہ ناراض ہيں، جب عوام کہتے ہيں کہ اگلي باري پھر زرداري تو يہ ڈرتے ہيں۔
 
وزيراعظم نے کہا کہ يہ پہلي حکومت ہے جس ميں کوئي سياسي قيدي نہيں، جو اقتدار کي منتقلي پرامن اور درست سمت ميں کرے گي، اس سے پہلے وزرائے اعظم کو وزيراعظم ہاوس سے دھکے دے کر نکالا گيا ہے۔ وزيراعظم نے کہا کہ غير آئيني، غير اخلاقي اور چور دروازے سے حکومتيں اب نہيں بدلا کريں گي۔ وزيراعظم نے اسلام آباد کے ديہي علاقوں کيلئے گرلز کالج اور ايک اسپتال بنانے کا اعلان کيا۔
خبر کا کوڈ : 164849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش