0
Tuesday 8 Dec 2009 11:01

ایران کے جوہری معاملے کے حل میں ترکی اہم کردار ادا کرسکتا ہے،اوباما

ایران کے جوہری معاملے کے حل میں ترکی اہم کردار ادا کرسکتا ہے،اوباما
واشنگٹن:امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے کے حل میں ترکی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ عالمی برادری ایران کے جوہری پروگرام کا تنازع حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تہران اس معاملے میں عالمی معیار اور جوہری قوانین کی پاسداری کرے۔امریکی صدر نے کہا انہیں یقین ہے کہ ترکی ایران کو اس سمت پر لانے میں اہم خدمات انجام دے سکتا ہے۔اس موقع پر ترک وزیر اعظم طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ملاقات میں صدر اوباما نے نیٹو اتحادی کی حیثیت سے ترکی کے افغانستان میں کردار کو بھی سراہا۔ترکی کے ایک ہزار سات سو فوجی افغانستان میں ہیں تاہم ترک وزیر اعظم نے واضح کیا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے اتحادیوں کو اضافی فوج بھجنے کے مطالبے کے باوجود افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجے گا۔

خبر کا کوڈ : 16487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش