0
Thursday 24 May 2012 01:38

پشاور، پاسبان کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کیخلاف احتجاج

پشاور، پاسبان کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاسبان ضلع پشاور کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر محمد خان نے کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کو امریکی کالونی میں تبدیل کر رکھا ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی میں انکے ذاتی مفادات پنہا ہیں، ان بے غیرت حکمرانوں نے قوم کے جذبات کو پس پشت ڈال دیا ہے اور امریکی آقائوں کے سامنے جھکتے ہوئے نیٹو سپلائی کی بحالی کے اشارے دئیے ہیں، تاہم پاسبان کے کارکنان کسی بھی طور پر ملک کی خودمختاری کا سودا نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 164872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش