QR CodeQR Code

دنیا کے بڑے مسائل کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے، الطاف حسین

24 May 2012 03:55

اسلام ٹائمز:ایم کیو ایم کے قائد نے تمام قومی اور صوبائی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے تمام تر بیانات اور تقاریر سے گریز کریں جس سے اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہو یا کسی بھی طبقے کی دل آزاری ہو۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے سے بڑے مسائل کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں تو ہر نعرہ، ہر مطالبہ خود بخود دم توڑ جائے گا، نفرتیں بڑھنے کے بجائے خود بخود ختم ہوجائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھی، بلوچی، سرائیکی، ہزارہ وال، پنجابی، گلگتی، کشمیری ذمہ داران بھی موجود تھے۔

انہوں نے سندھ کے تمام دانشور حضرات سے اپیل کی کہ وہ موجودہ شورش ذدہ صور تحال سے سندھ کو نکالنے کے لئے جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔ الطاف حسین نے تمام قومی اور صوبائی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے تمام تر بیانات اور تقاریر سے گریز کریں جس سے اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہو یا کسی بھی طبقے کی دل آزاری ہو۔


خبر کا کوڈ: 164894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164894/دنیا-کے-بڑے-مسائل-کا-حل-وسائل-کی-منصفانہ-تقسیم-میں-موجود-ہے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org