0
Thursday 24 May 2012 09:53

ملتان، پولیس مقابلے کے بعد 2 دہشت گرد گرفتار

ملتان، پولیس مقابلے کے بعد 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے قاسم بیلہ سے کینٹ کی طرف آنے والے دو موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ تھانہ کینٹ کی پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے بیگ سے ہیڈگرنیڈ،بارود، ڈیٹونیٹرز اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پوليس نے کالعدم تحريک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر ليا، ملزمان سے ہينڈ گرنيڈ اور اسلحہ بھي برآمد کيا گيا ہے. اس بات کا انکشاف سي پي او ملتان عامر ذوالفقار نے اپني پريس کانفرنس کے دوران بتايا سي پي او کے مطابق 23 اور 24 مئي کي درمياني شب پوليس تھانہ کينٹ نے قاسم بيلہ کے قريب ايک ناکہ لگايا ہوا تھا جہاں پر خالد محمود اور پرويز موٹر سائيکل پر سوار تھے جنہيں روکنے کي کوشش کي گئي تو ملزمان نے پوليس پر فائرنگ کر دي جنہيں پوليس مقابلہ کے بعد گرفتار کر ليا گيا، جن سے ايک کلاشنکوف، ايک ہينڈ گرنيڈ، ايک پستول اور 35 اليکٹر ڈيٹونيٹرز برآمد کئے گئے. تفتيش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحريک طالبان قاري عبدالجبار عرف حکيم کے گروپ سے ہے جو مالاکنڈ ايجنسي سے تعلق رکھتے ہيں. پوليس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کينٹ ميں 3 مختلف مقدمات درج کر ديئے ہيں.
خبر کا کوڈ : 164952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش