0
Thursday 24 May 2012 10:15

نیٹو سپلائی بحالی کا مسئلہ تاحال حل طلب، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا، جان ایلن

نیٹو سپلائی بحالی کا مسئلہ تاحال حل طلب، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا، جان ایلن
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ نیٹو کے ایک ہزار ٹرک پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایساف کمانڈر جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سلالہ جیسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ نیٹو نے پاکستان کی مدد سے بہت سی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف 10 سالہ جنگ میں پاکستان نے امریکا کی نسبت زیادہ نقصان اٹھایا اور پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔ جنرل ایلن نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں ہمیشہ اعتماد کافقدان رہا ہے، جس کی بحالی کے لئے دلیرانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی کی بندش سے افغانستان میں نیٹو افواج متاثر نہیں ہوئیں۔ نیٹو کو سپلائی کے متبادل راستے کے لئے بھارت سے مدد لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے نٹیو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے متواتر بیانات کے بعد ایساف کمانڈر جان ایلن نے بالا آخر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔ پاکستان کو اپنی سرحدوں پر متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دس سال میں جتنا جانی نقصان نہیں اٹھا اتنا پاکستان نے صرف دو سال میں برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان طویل مدت تعلقات قائم کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 164963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش