QR CodeQR Code

بھارت، پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

24 May 2012 23:28

اسلام ٹائمز: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو بھارت میں اسے کیوں بڑھایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں راتوں رات پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ ہوا گیا ہے، پیٹرولیم موضوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا ہے کہ غریبوں کی کمر توڑنے کی ایک اور کوشش کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ادھر عوام نے بھی پیٹرولیم کے نرخوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اسلام ٹائمز کے مطابق بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اچانک اور غیر متوقع طور پر پیٹرولیم موضوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام لوگوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست بازاروں اور اشیاء ضروریہ پر پڑئے گا جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہوگی۔
 
سرینگر کی پریس کالونی میں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ریاستی شاخ کی طرف سے اضافے کےخلاف سخت احتجاج کای گیا ہے، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو بھارت میں اسے کیوں بڑھایا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت میں صحیح منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت کم ہے اسی لئے یہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ۔


خبر کا کوڈ: 165165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165165/بھارت-پیٹرول-کی-قیمتوں-میں-7-روپے-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org