0
Thursday 24 May 2012 23:20

میمو کمیشن نے حسین حقانی کے بائیکاٹ کو تسلیم نہ کرنے سے انکار کر دیا

میمو کمیشن نے حسین حقانی کے بائیکاٹ کو تسلیم نہ کرنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی جانب سے لکھے گئے میبینہ میمو کی تحقیقات کیلئے دسمبر 2011ء کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن قائم کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام سیکرٹری خارجہ اکرام اللہ محسود نے کمیشن کے رکن جسٹس اقبال حمیدالرحمان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جس میں حسین حقانی کے زیراستعمال خفیہ فنڈز کی تفصیلات سے آگاہ کیا، کمیشن ذرائع کے مطابق سیکرٹری کمیشن نے تفصیلی کارروائی کے بعد تحریری رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔

کمیشن نے رپورٹ میں 18 مئی کی اپنی آخری کارروائی میں کیس کے فریق سابق سفیر حسین حقانی اور ان کے وکیل کو غیرحاضر قراردیا ہے جب کہ کمیشن پر حسین حقانی کے اعتراضات اور بائیکاٹ کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اعتراضات کے حوالے سے کمیشن میں درخواست دائر کی جا سکتی تھی اور حقانی کے وکلاء اپنا وکالت نامہ واپس لے سکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا گیا، کمیشن کی میعاد جون کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے جس میں کمیشن پانچ ماہ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ پیش کرے گا، عامر سعید عباسی سماء اسلام آباد

خبر کا کوڈ : 165194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش