QR CodeQR Code

افغانستان،نیٹو اور افغان فورسز کا 17 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

25 May 2012 00:20

اسلام ٹائمز: افغان وزارت داخلہ کے مطابق مختلف مشترکہ آپریشنز کے دوران 54 طالبان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اتحادی فوج اور افغان فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کے دوران 17 طالبان کو ہلاک اور 54 کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے 9 صوبوں میں جاری آپریشنز کے حوالے سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ فورسز نے طالبان کے قبضے سے دس اے کے رائفلر اور دھماکہ خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاعات تک طالبان کی جانب سے ان ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے حوالے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی مشترکہ فورسز کی جانی نقنصان کے بارے میں بتایا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ رواں سال آپریشنز کے دوران اب تک 800 طالبان کو ہلاک اور 1450 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 165212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165212/افغانستان-نیٹو-اور-افغان-فورسز-کا-17-طالبان-کی-ہلاکت-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org