0
Friday 25 May 2012 12:57

ڈاکٹر شکیل کی سزا بلاجواز، پاک امریکہ مذاکرات میں اس مسئلہ پر بات ہوگی، ہلیری کلنٹن

ڈاکٹر شکیل کی سزا بلاجواز، پاک امریکہ مذاکرات میں اس مسئلہ پر بات ہوگی، ہلیری کلنٹن
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے امریکا سمیت دنیا بھر کی مدد کی ہے، انہیں سزا ملنا بلاجواز ہے۔ امریکی شہر واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کی سزا امریکا کیلئے اہم ہے۔ انکی مدد سے اسامہ بن لادن جیسے بڑے دہشتگرد اور قاتل کو پکڑنے میں کامیابی ملی، پاکستان کے پاس ان کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہلیری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کا پکڑے جانا پاکستان، امریکا اور دنیا بھر کے مفاد میں بھی تھا اور پاک امریکا مذاکرات میں اب اس مسئلے پر بھی بات ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سے تمام مسائل پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر افسوس ہے۔ ابتدا سے ہی اس مشکل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر طویل مذاکرات کئے، مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ ہونے والا سلوک غیرمنصفانہ ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کیلئے تعاون کیا، سزا دینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو تینتیس سال کی سخت سزا دینے کی کوئی بنیاد نہیں۔
خبر کا کوڈ : 165331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش