0
Friday 25 May 2012 14:05

قوم کو تقسیم کرنے والے امریکہ کی مدد کر رہے ہیں، صاحبزادہ فضل کریم

قوم کو تقسیم کرنے والے امریکہ کی مدد کر رہے ہیں، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت مشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور مرکزی جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔ سیاست میں گالی اور گولی کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا، لسانی تنازعات نے کراچی کو لہولہان کر دیا ہے، لسانی فسادات کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سیاستدان ماضی سے سبق سیکھیں اور احتجاج کو تصادم تک نہ لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے سرکاری ملازمین کو خصوصی ریلیف دیا جائے، کراچی پر قبضے کی جنگ میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، قادیانی 1951ء سے بلوچستان کو ’’احمدی صوبہ‘‘ بنانے کے لیے سرگرم ہیں، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھی قادیانی پیش پیش ہیں، بھارت کے شہر قادیان میں قادیانی نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاکستان میں قادیانی مراکز میں آپریشن کلین اپ کرنے سے دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری ادارے 180 ارب کے واجب الادا واجبات ادا کر دیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ملک سے مخلص ہیں تو اپنے اربوں ڈالر کے اثاثے پاکستان میں لا کر بیمار معیشت کو سہارا دیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی کے لیے آزاد معیشت ضروری ہے اور سیاسی استحکام کے لیے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو تقسیم کرنے والے امریکہ کی مدد کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے تجویز دی کہ پاک امریکہ کشیدگی پر قومی لائحہ عمل کی تیاری کے لیے وزیراعظم تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں، کانفرنس میں متفقہ طور پر امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بارے فیصلہ کیا جائے اور اس فیصلے کی روشنی میں حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ قوم کے فیصلے کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرئے اور امریکہ کی بجائے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بہتر کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 165349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش