0
Friday 25 May 2012 20:54

جعلی یہودی قبروں کا انکشاف القدس کے تشخص پر براہ راست حملہ ہے، دفاع سلوان کمیٹی

جعلی یہودی قبروں کا انکشاف القدس کے تشخص پر براہ راست حملہ ہے، دفاع سلوان کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ مسجد اقصیٰ کے پہلو میں ہزاروں جعلی یہودی قبروں کے انکشاف کے بعد فلسطینی سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل کے بعد عالمی انسانی حقوق کی جانب سے بھی اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے پہلو میں ہزاروں یہودیوں کی ہزاروں جعلی قبروں کا وجود مسجد اقصی کے اسلامی اور تاریخی تشخص پر ایک سنگین حملہ ہے، جس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دفاع سلوان کمیٹی کے رکن فخری ابو دیاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے 70ء کی دہائی میں مقبوضہ بیت المقدس پر قبضے کے کچھ ہی سال بعد جعلی قبریں بنانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جو آج تک جاری ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ خفیہ طریقے سے بنائی گئی ان قبروں کے اندر کچھ بھی نہیں ہے، لیکن اسرائیل ان قبروں سے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ یہودیوں کا القدس شہر میں صدیوں سے وجود موجود ہے، جس کا ثبوت یہ قبریں ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں فخری ابو دیاب نے کہا کہ اسرائیل جعلی قبروں کے سونامی سے مسجد اقصی کا گھیرائو کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی حکومت نے پہلے ہی القدس کو دیگر عرب علاقوں سے جدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی تھی اور آج بھی اسی شر انگیزی کے ساتھ القدس کو باقی فلسطینی علاقوں سے الگ کرنے کے بعد مسجد اقصی کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں فلسطینی انسانی حقوق تنظیم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ایک جانب فلسطین کی اصل اور حقیقت پر مبنی تاریخ ہے اور دوسری جانب یہودی جس تاریخ کو گھڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی، دنیا جانتی ہے کہ سرزمین فلسطین میں یہودیوں کا ماضی میں وجود کتنا تھا، انہوں نے کہا کہ یہودی قبروں کا سونامی شہر کے مشرق سے مغرب تک پھیلا ہوا ہے، مقبوضہ علاقوں باالخصوص قبلہ اول کے قریب یہودیوں کے لیے قبریں بنانے کا سلسلہ 2003ء کے بعد شروع ہوا اور آج تک وہ اسی طرح جاری ہے، اگر ایک قبر اصلی ڈالی جاتی ہے تو اس کے ساتھ پانچ سے دس قبریں جعلی بنا دی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 165396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش