0
Friday 25 May 2012 23:19

حریت پسند رہنمائوں نے بھارت کی جانب سے نامزد مذاکرات کاروں کی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا

حریت پسند رہنمائوں نے بھارت کی جانب سے نامزد مذاکرات کاروں کی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور بار ایسوسی ایشن نے یک زبان ہوکر بھارتی نامزد مذاکرات کاروں کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس رپورٹ میں مسئلہ جموں و کشمیر کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، حریت پسند خیمے نے کہا کہ مذاکراتکاروں کی نامزدگی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہے، حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو طوالت دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں مسئلہ کشمیر کے اندورنی پہلوں پر ہی منتج کیا گیا ہے، جبکہ اصل مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی گئی اور یہ کوشش کی گئی ہے کہ آئین ہند کے تحت ہی تنازعہ کو حل کیا جائے تاہم یہ کشمیری عوام کو منطور نہیں۔
 
سید علی شاہ گیلانی نے یاد دلایا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے ساتھ وعدے اور اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق 18 قرار دادوں پر بین الاقوامی برادری کے سامنے دستخط کئے ہیں، انہوں نے بھارت کو اپنے وعدے ایفاء کرنے پر زور دیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے عین مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کافی قربانیاں دی ہیں اور وہ کسی بھی ایسے حل کو تسلیم نہیں کرینگے جو ان پر ٹھونسا جائے گا۔ دوسری جانب حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مذاکراتکاروں کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عمل وقت گزاری کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ 

انہوں نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کو بتایا کہ اعتماد سازی کے جن اقدامات کو مسئلہ کشمیر کے حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے وہ اس دیرینہ مسئلہ کے لئے حل ثابت نہیں ہوسکتے، ادھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی مذاکراتکاروں کی رپورٹ میں جموں و کشمیر کو مذہبی، لسانی، خطی اور دیگر بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے رپورٹ کو یکسر مسترد کیا اور کہا کہ 2010ء کی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران مذاکراتکاروں کی نامزدگی دنیا کو دکھانے کےلئے کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 165446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش