QR CodeQR Code

حریت کانفرنس کا آئین ناقابل ترمیم ہے، شبیر شاہ

25 May 2012 23:39

اسلام ٹائمز: عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تنازعہ کشمیر کی آ ئینی بنیاد کو متزلزل یا منہدم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت پسند کشمیری رہنماء شبیر احمد شاہ نے حریت کانفرنس کے آئین کو ناقابل ترمیم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آئینی بنیاد کو متزلزل کرنے سے مسئلہ کشمیر کی قانونی بنیاد ہی گر جائے گی، جدوجہد کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، شبیر احمد شاہ نے کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مین چوک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کا آ ئین ناقابل تر میم ہے، اس میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو تنازعہ کشمیر کی قانونی بنیاد مانا گیا ہے، شبیر شاہ نے کہا کہ پھر سہ فریقی مذاکرات لامعنی بن جائینگے اور بھارت کے لئے مسئلہ کشمیر کو سرینگر اور دہلی کے درمیان دوطرفہ معاملہ ثابت کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ شبیر شاہ نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا توڑ کر نے کے لئے بھی نوجوان نسل پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 165456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165456/حریت-کانفرنس-کا-آئین-ناقابل-ترمیم-ہے-شبیر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org