QR CodeQR Code

نوابشاہ بس حملے کو کراچی واقعات سے نہ جوڑا جائے، قائم علی شاہ

26 May 2012 04:04

اسلام ٹائمز:سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی ریلی فائرنگ میں ملوث کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں دوچار روز میں معلوم ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نواب شاہ بس حملے کو کراچی واقعات سے نہ جوڑا جائے، کراچی معاملہ مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بس حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انکوائری درست سمت جا رہی ہے، جلد لوگ بے نقاب ہو جائیں گے۔ وہ سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

سندھ کی ممکنہ تقسیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ سندھ کے عوام غافل نہیں، سمجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون سی قوتیں لڑوانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ریلی فائرنگ میں ملوث کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں دو چار روز میں معلوم ہو جائے گا، حساس مسئلہ ہے تفصیل سے بات کرونگا۔ اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رولنگ آئین کے مطابق ہے اسپیکر نے رولنگ وکلاء سے مشاورت کے بعد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 165465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165465/نوابشاہ-بس-حملے-کو-کراچی-واقعات-سے-نہ-جوڑا-جائے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org