QR CodeQR Code

ملتان، علامہ عبدالخالق اسدی کی علامہ گلفام ہاشمی سمیت دیگر علماء سے ملاقات

26 May 2012 01:09

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کے دوران کو 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے علامہ گلفام ہاشمی نے کہا کہ قومی وحدت اور بیداری کے لیے کانفرنس کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 27 مئی کو ملتان میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مرکزی و صوبائی قائدین ملتان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف قائدین کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دوروں میں اضافہ ہوا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین محمد یافث نوید ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی اور سخاوت علی کے ہمراہ پاکستان کے معروف اور نامور خطیب علامہ گلفام حسین ہاشمی سے ملاقات کی اور اُنہیں 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے علامہ گلفام حسین ہاشمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ قومی وحدت اور بیداری کے لئے قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
 
علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے محمد یافث نوید ہاشمی، اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم ملتان کا دورہ بھی کیا، جہاں پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی اور جامعہ مخزن العلوم کے وائس پرنسپل علامہ سید علی رضا نقوی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قومی و ملی مسائل پر گفتگو کی گئی اور علماء کرام کو 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی دعوت دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 165497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165497/ملتان-علامہ-عبدالخالق-اسدی-کی-گلفام-ہاشمی-سمیت-دیگر-علماء-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org