QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹرک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

26 May 2012 01:20

اسلام ٹائمز: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق 47 کلاشنکوف، 14 پستول، 15 میگزین اور تقریباً 20 ہزار گولیاں بر آمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس عارف حسین نے میڈیا کو بتایا کہ بائی پاس پر درابن چنگی کے قریب پشاور سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 47 کلاشنکوف، 14 پستول، 15 میگزین اور تقریباً 20 ہزار گولیاں بر آمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزمان اسلحہ کہاں منتقل کرنا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 165504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165504/ڈیرہ-اسماعیل-خان-ٹرک-سے-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org