0
Saturday 26 May 2012 09:01

رحیم یار خان، بس حادثہ، 15 افراد جاں بحق

رحیم یار خان، بس حادثہ، 15 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ رحيم يار خان کی تحصيل لياقت پور ميں بس الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں ميں سے چھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ رحيم يار خان کی تحصيل لياقت پور ميں حادثے کا شکار ہونے والی بس بہاول پور سے کراچی جا رہی تھی۔ ظفر آباد کے علاقے ميں نيشنل ہائی وے پر ايک سائيکل سوار اچانک بس کے سامنے آگيا۔ ڈرائيور نے اسے بچانے کی کوشش کی ليکن رفتار تيز ہونے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک کے کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی۔ بس ميں 45 مسافر سوار تھے جن ميں سے نو موقع پر جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ پوليس اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخميوں کو فتح پور کمال ميں واقع نجی اسپتال، ديہي مرکز صحت خان بيلہ اور شيخ زيد اسپتال رحيم يار خان منتقل کيا۔ زخميوں ميں سے چھ افراد نے دوران علاج دم توڑ ديا۔ مرنے والوں ميں تين خواتين اور ايک بچہ بھی شامل ہيں۔ چھ جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن ميں مجاہد حسين، شاکف علی، محمد آصف، عائشہ بی بی، منظور احمد اور سجاد شامل ہيں۔
خبر کا کوڈ : 165542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش