QR CodeQR Code

ایئر انڈیا کی ہڑتال کا 19واں روز، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

26 May 2012 23:04

اسلام ٹائمز: شہری ہوا بازی کے وزیر اجیت سنگھ نے کہا تھا کہ ہڑتالی پائلٹوں نے حکومت کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کرنے سے انکار کردیا اور مزید یہ کہنا مشکل ہے کہ تعطل کب ختم ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی ہوائی کمپنی کی ہڑتال کو آج 19 روز ہوگئے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت مسافروں کی دشواریوں کو ختم کرنے کے لئے کوئی کام نہیں کر رہی، ایک مسافر سنجے پرساد نے ممبئی ہوائی اڈے پر کہا کہ فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے جسکی وجہ سے مجھے اور میرے اہل خانہ کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں رات بھر ائیر پورٹ پر ہی رہنا پڑا، دہلی ہوائی اڈے پر بھی ایسے ہی مناظر دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں مسافروں کا سامان ادھر ادھر بکھرا ہوا دکھائی دیتا ہے اور وہ بد نظامی کا شکوہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
 
دہلی ہائی کورٹ نے ہڑتالی پائلٹوں سے عدالت کے فیصلہ کی خلاف ورزی کے بارے میں وضاحت مانگی تھی اور انہیں کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل شہری ہوا بازی کے وزیر اجیت سنگھ نے کہا تھا کہ ہڑتالی پائلٹوں نے حکومت کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کرنے سے انکار کردیا اور مزید یہ کہنا مشکل ہے کہ تعطل کب ختم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 165755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165755/ایئر-انڈیا-کی-ہڑتال-کا-19واں-روز-مسافروں-کو-پریشانی-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org