0
Saturday 26 May 2012 23:26

پارا چنار میں 3 دن سے مسلسل بجلی غائب، عوام کو شدید مشکلات

پارا چنار میں 3 دن سے مسلسل بجلی غائب، عوام کو شدید مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں 3 دن سے مسلسل بجلی غائب ہونے کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ بجلی سے چلنے والے آلات اور ٹیوب ویل خشک ہونے سے علاقہ کربلا کا منطر پیش کر رہا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی عمائدین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکمران پاراچنار کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتے۔ ایک طرف چار سال تک ٹل پاراچنار روڈ مسلسل بند کرکے اقتصادی ناکہ بندی و محاصرے سے عوام کی نسل کشی کی کوشش کی گئی اور اب بھی روڈ پر ایک درجن سے زیادہ ریموٹ کنٹرول دھماکے اور مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں تو دوسری طرف بجلی اور ٹیلی فون کی بنیادی سہولیات چھین کر سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکام بالا کو اپنا قبلہ درست کرکے بجلی کی بحالی جلد از جلد بحال کروانے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بصورت دیگر کہیں ایسا نہ ہو کہ قبائلی عوام کے ہاتھ حکام کے گریبانوں تک پہنچ جائیں اور ایسی صورت میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 165812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش