QR CodeQR Code

سياچن پر جنرل کيانی کے بيان کو سنجيدگی سے لینا حماقت ہو گی، جنرل وی کے سنگھ

26 May 2012 23:08

اسلام ٹائمز: ٹی وی انٹرويو ميں بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس وقت بلند مقام پر ہيں اور وہاں سے نہيں نکل سکتے، ہمارا وہاں انفرا اسٹرکچر اچھا بنا ہوا ہے اور ہم وہاں بہتر پوزيشن پر ہيں۔


 اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کيانی کی سياچن کو غير فوجی علاقہ قرار دينے کی تجويز مسترد کر دی ہے۔ ايک بھارتی ٹی وی کو انٹرويو ميں جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ سياچن کو غير فوجی علاقہ قرار دينے کے جنرل کيانی کے بيان کو سنجيدگی سے نہيں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس پر عمل کرتے ہيں تو ہم احمق ہوں گے۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سياچن پر نہيں ہے، پاکستان اس کے سولتورو رينج کے مغربی علاقے ميں ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس وقت بلند مقام پر ہيں اور وہاں سے نہيں نکل سکتے، ہمارا وہاں انفرا اسٹرکچر اچھا بنا ہوا ہے اور ہم وہاں بہتر پوزيشن پر ہيں۔ جنرل سنگھ کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب ان کے ملک کے سکريٹری داخلہ پاکستان کے دورے پر ہيں۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2011ء میں سیاچن کے مسئلے پر گفتگو ہوئی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور اس بارے میں مذاکرات ناکام ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 165814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/165814/سياچن-پر-جنرل-کيانی-کے-بيان-کو-سنجيدگی-سے-لینا-حماقت-ہو-گی-وی-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org