0
Sunday 27 May 2012 12:02

قرآن و اہلبیت کانفرنس ملک میں اتحاد بین المسلمین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، علامہ عبدالخالق اسدی

قرآن و اہلبیت کانفرنس ملک میں اتحاد بین المسلمین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیداری کا سفر آغا ہو چکا ہے، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی سرزمین پر ہونے والی اس کانفرنس کے سب ہی میزبان ہیں، ماتمی سنگتیں ہوں، ذاکرین ہوں، یا تنظیمی افراد سب ہی اس پروگرام کے میزبان ہیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے تمام آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے وراث ہیں اور اُن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔ وہ لوگ بھول پر تھے جو یہ سمجھتے تھے کہ شیعہ قوم سے ووٹ بھی لو اور انکے حقوق بھی غصب کرو، اب وہ وقت گیا، انشاءاللہ اس قوم کا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے دم لیں گے۔ ملتان کی سرزمین پر اس کانفرنس کے انعقاد نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم بیدار ہے اور باشعور ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم حسینی ہیں اور انشاءاللہ اس خطے سے امریکی استعمار کو نکل باہر کریں گے۔ ملک کو چند فتنے پرور اور دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں، قوم بیدار ہے۔
خبر کا کوڈ : 165951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش