0
Wednesday 9 Dec 2009 13:30

امریکہ افغانستان کی جنگ ہار رہا ہے: مائیک مولن

امریکہ افغانستان کی جنگ ہار رہا ہے: مائیک مولن
امریکہ کے چیف آف جوائنٹ آرمی سٹاف مائیک مولن نے فورٹ کیمپل فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فورسز جنگ ہار رہے ہیں۔ اگزیمینر نامی ویب سائٹ کے مطابق مائیک مولن نے امریکی فوحیوں کے ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی شکست کھا رہے ہیں اور ابھی افغانستان میں امریکی فورسز کیلئے گذشتہ 14 برس میں سب سے زیادہ خطرناک وقت ہے۔ امریکی چیف آف جوائنٹ آرمی سٹاف نے افغانستان میں امریکی فورسز کی حالت زار پر شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہم جنگ نہیں جیت رہے یعنی ہار رہے ہیں"۔ مائیک مولن نے کہا کہ افغانستان میں ہزاروں بیرونی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود مسلح افراد کی کاروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے امریکا وہاں پر مزید فوج بھیجنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان میں یقینا اضافہ ہونے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش