0
Sunday 27 May 2012 20:12

حزب اللہ کی کامیابی میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کی کامیابی میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ استقامت کی حمایت اور اس کی کامیابیوں کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ناقابل انکار اور اہم کردار کسی پر بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں خطے کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ دشمنوں کی فتنہ انگیز سازشوں سے مقابلے کے لۓ ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اس ملاقات میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی لبنان اور ایران کے اچھے سیاسی، اقتصادی، پارلیمانی اور علمی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے بھی اس ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے قبضے سے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے سلسلے میں لبنانی عوام کی شجاعت کو سراہتے ہوۓ صیہونی حکومت کی مکمل نابودی اور فلسطینیوں کے تمام حقوق کی بازیابی تک خطے میں استقامت اور فداکاری کا جذبہ قائم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پچیس مئی سنہ دو ہزار کو لبنان کی اسلامی استقامت نے صیہونی فوجیوں کو شکست دے کر صیہونی حکومت کو جنوبی لبنان سے پسپائي پر مجبور کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 166100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش