0
Monday 28 May 2012 01:35

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کیا جائے، جماعت اسلامی

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کیا جائے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک اس دیرینہ تنازعہ کو حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیائی خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، جماعت اسلامی ضلع سرینگر کا ایک عظیم الشان اجتماع سپورٹس اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت شیخ محمد حسن نے کی، جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے جماعت اسلامی کے پروگرام کے ساتھ ہم آہنگی کا اظہار کیا، اجتماع میں زعماء جماعت اور علماء کرام نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف منتخب عنوانات کے تحت زندگی کے مختلف انفرادی و اجتماعی گوشوں کی وضاحت کی۔
 
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام کو مکمل دین اور مکمل ضابطہ حیات کی حثیت سے سمجھنے اور پھر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ خطباء و مقررین نے جماعت اسلامی کے نصب العین اور مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ دنیا میں اسلام تمام دیگر ادیان پر غالب ہونے کے لئے نازل ہوا ہے اور جب تک اس دین حق کو غلبہ حاصل نہیں ہوتا تب تک اس کے مثبت اور ہر لحاظ سے نفع بخش اثرات کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام جہاں ایک فرد کا تزکیہ کرتا ہے وہیں ایک صالح معاشرہ اور مساوات اور عدل و انصاف کا حامل نظام بھی فراہم کرتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اس لئے اسلام کو صرف ایک مذہب کی حثیت سے نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات کی حثیت سے بھی سمجھنے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجتماع میں قیم جماعت ڈاکٹر حمید فیاض نے موجودہ دنیا کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسلام میں ان جملہ مسائل کا قابل قبول اور منصفانہ حل موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 166101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش