QR CodeQR Code

فنلینڈ کے سابق وزیر صحت کا انشاف:

امریکہ سوائن فلو کی ویکسین کے ذریعے دنیا کی آدھی آبادی کو ختم کرنا چاہتا ہے

10 Dec 2009 13:34

فارس نیوز نے ترکی کے ڈیلی گیزٹ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ فنلینڈ کے سابق وزیر صحت راونی کیلدہ نے چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ: "آمریکہ چاہتا ہے کہ دنیا کی ۰۰۰۰۰


فارس نیوز نے ترکی کے ڈیلی گیزٹ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ فنلینڈ کے سابق وزیر صحت راونی کیلدہ نے چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ: "امریکہ چاہتا ہے کہ دنیا کی آدھی آبادی کو سوائن فلو کی ویکسین کے ذریعے نابود کر دے۔ یہ فیصلہ 15 مئی 2009ء میں بیلڈربرگ کے اجلاس میں کیا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گھناونے منصوبے کا بانی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسنجر ہے۔ انہوں نے کہا: "امریکا چاہتا ہے کہ کسی خرچے کے بغیر بلکہ اربوں ڈالر کماتے ہوئے کم از کم دنیا کی ایک تہائی آبادی کو نابود کر دے"۔ فنلینڈ کے سابق وزیر صحت نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پر بھی دباو ڈالا گیا ہے جسکے نتیجے میں اس نے یہ اعلان کیا ہے کہ سوائن فلو عالمی سطح پر پھیل رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی یادآوری کرتے ہوئے کہ فنلینڈ کی حکومت نے سوائن فلو کے حوالے سے انجام پائی طبقہ بندی کو مسترد کر دیا ہے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ ایک یا چند سال بعد سوائن فلو کی ویکسین کے کیا اثرات ظاہر ہوں گے۔ امریکی حکومت نے بھی ابھی سے اس ویکسین کی بنانے والی کمپنیوں کو مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے بچانے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 16634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16634/امریکہ-سوائن-فلو-کی-ویکسین-کے-ذریعے-دنیا-آدھی-آبادی-کو-ختم-کرنا-چاہتا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org