0
Monday 28 May 2012 19:55

تحریک انصاف اور ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ چیلنج کر دی

تحریک انصاف اور ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ چیلنج کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ سے ملنے والی سزا پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کیخلاف آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ اس پٹیشن میں وزیراعظم کو کام سے فوری روکے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سیالکوٹ سے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی طرف اسپیکر رولنگ کے خلاف آٹھ صفحات پر مشتمل پٹیشن دائر کی گئی ہے، اس پٹیشن کو دائر کئے جانے سے قبل درکار دستاویز کو منسلک کرنے، کاغذات کی جلد سازی کئے جانے جیسے تقاضے جلدی میں پورے کئے جاتے رہے، دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا سے وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں، انہیں کام کرنے سے فوری روکا جائے، اس پٹیشن میں وفاق، وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے بھی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 166379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش