QR CodeQR Code

تنائو برقرار، آئی ایس آئی چیف کا دورہ امریکہ ملتوی

28 May 2012 22:40

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آئی ایس آئی چیف کا دورہ پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کے باعث ملتوی کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو سی آئی اے کے سربراہ کی دعوت پر واشنگٹن جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے امریکہ کیساتھ تعلقات میں تنائو کے باعث اپنا دورہ واشنگٹن ملتوی کر دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر اسلام کا دورہ پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کے باعث ملتوی کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کے دورہ امریکا کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو سی آئی اے کے سربراہ کی دعوت پر واشنگٹن جانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 166398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166398/تنائو-برقرار-ا-ئی-ایس-چیف-کا-دورہ-امریکہ-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org