QR CodeQR Code

پنجاب میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے،شیعہ شہریان پاکستان

28 May 2012 23:05

اسلام ٹائمز:علامہ وقارالحسنین نقوی کا کہنا ہے کہ شیعہ علماء و ذاکرین کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، علامہ ناصر عباس کو فورا رہا کیا جائے، 19 جون کو کل پاکستان شیعہ کنونشن اور جی ٹی روڈ لاہور پر دھرنا دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ سید وقار الحسنین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر میں مظفر گڑھ، خان پور کے بعد لاہور میں ڈاکٹر شبہیہ الحسن ہاشمی اور جواد نقوی کو شہید کیا گیا ان کا کفن میلا نہیں ہوا تھا کہ ملزمان گرفتار کرنے کی بجائے شیعہ علماء اور ذاکرین اور عزاداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں دو روز قبل ممتاز خطیب علامہ ناصر عباس آف ملتان کو چوہنگ پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ تھانہ چوہنگ، تھانہ شاہدرہ، تھانہ فیروز والہ، تھانہ فیکٹری ایریا میں عزاداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ان تمام ناانصافیوں کے خلاف 21 جون 28 رجب کو امامیہ کالونی میں کل پاکستان شیعہ کنونشن طلب کر لیا گیا ہے، علامہ ناصر عباس کو فوری رہا نہ کیا گیا تو جی ٹی روڈ پر غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔

علامہ وقار الحسنین نے کہا کہ سینٹرل جیل کراچی اور سینٹرل جیل سکھر میں شیعہ اسیروں کو مخالف فرقہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سفاکیت و بیدردی سے قتل کرانے پر 9 جولائی کو مزار قائد تا سینٹرل جیل کراچی سندھ شیعہ لانگ مارچ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 166405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166405/پنجاب-میں-اہل-تشیع-کی-ٹارگٹ-کلنگ-بند-جائے-شیعہ-شہریان-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org