QR CodeQR Code

کوہستان، شادی کی تقریب میں رقص کرنے پر دو مرد اور چار خواتین کے قتل کا فتویٰ

29 May 2012 03:32

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق مقامی مولوی کی جانب سے دیئے گئے اس فتوے کے بعد مذکورہ مرد و خواتین کے رشتہ داروں نے علاقہ کے 40 نوجوانوں پر مشتمل لشکر تشکیل دے کر انہیں قتل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کرنے پر دو مرد اور چار خواتین کے قتل کا فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایک مقامی مولوی کی جانب سے دیئے گئے اس فتوے کے بعد مذکورہ مرد و خواتین کے رشتہ داروں نے علاقہ کے 40 نوجوانوں پر مشتمل لشکر تشکیل دے کر انہیں قتل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ضلع کوہستان میں ایک مقامی مولوی نے ایک شادی کی تقریب میں ناچنے والے دو مردوں اور چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتارنے کا فتویٰ جاری کیا ہے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ان افراد کی جان بچا لی گئی، پولیس کے ضلعی سربراہ عبدالمجید آفریدی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک مقامی مولوی نے شادی کی ایک تقریب کی موبائل فون پر بنی ہوئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان مرد اور خواتین کے قتل کا فتویٰ جاری کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 166454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166454/کوہستان-شادی-کی-تقریب-میں-رقص-کرنے-پر-دو-مرد-اور-چار-خواتین-کے-قتل-کا-فتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org