QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج کے سربراہ کی بھارتی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات

10 Dec 2009 11:51

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل گابی اشکے نازی نے نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل اشکے نازی بھارت کے تین روزہ دور ے پر نئے دہلی پہنچے ہیں۔یہ کسی بھی اسرائیلی فوجی سربراہ کی طرف سے


نئی دہلی:اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل گابی اشکے نازی نے نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل اشکے نازی بھارت کے تین روزہ دور ے پر نئے دہلی پہنچے ہیں۔یہ کسی بھی اسرائیلی فوجی سربراہ کی طرف سے بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔اسرائیلی دفاعی ماہرین کی ٹیم بھی لیفٹیننٹ جنرل اشکے نازی کے ساتھ ہے۔ایک ماہ قبل بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 16659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16659/اسرائیلی-فوج-کے-سربراہ-کی-بھارتی-فضائیہ-اور-بحریہ-سربراہان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org