QR CodeQR Code

صدر زرداری کو سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

10 Dec 2009 12:03

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ نائب وزیر خارجہ جیکب لیو کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بے یقینی


واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ نائب وزیر خارجہ جیکب لیو کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بے یقینی کے پیش نظر شخصیات کے بجائے اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔جنرل پیٹریاس نے یہ بات سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا زرداری حکومت کو واضح طور پر چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ان سے جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے۔ دوسری طرف کمیٹی کے روبرو اپنے بیان میں نائب وزیر خارجہ جیکب لیو نے کہا کہ پاکستان میں جہوری حکومتیں ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بے یقینی کے پیش نظر امریکا شخصیات کے بجائے اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔کمیٹی کے سامنے پیشی کے بعد جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج شدت پسندوں کے تعاقب میں پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ ایک خودمختار ملک ہے۔ 
واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو واضح سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان میں ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لئے سیاسی چیلنجز واضح طور پر محسوس کئے جاسکتے ہیں تاہم وہ فی الحال کسی طرف سے جمہوری حکومت کو تبدیل کرنے کی خواہش نہیں دیکھتے۔جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن نے پاکستانی طالبان کو کمزور کر دیا ہے تاہم افغان طالبان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک فوج کے آپریشن سے القاعدہ کے خلاف امریکی کوششوں کو سہارا ملا ہے۔ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی عراق سے زیادہ مشکل ہو گی اور تیس ہزار فوجی آنے کے باوجود افغانستان میں فوری کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے اور فی الحال صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 16666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16666/صدر-زرداری-کو-سیاسی-چیلنجز-کا-سامنا-ہے-جنرل-ڈیوڈ-پیٹریاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org