0
Tuesday 29 May 2012 21:39

پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور کہتے ہیں کہ پاکستان کو غیر ملکی قرض ادائیگیوں کے لیے اس سال ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس واپس جانا پڑسکتا ہے۔ غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک غیر ملکی ادائیگیاں کرنے کا اہل ہے، تاہم زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے بجائے مرکزی بینک سے قرض گیری میں اضافہ کردیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومتی خسارے پورے کرنے کے لیے نوٹ چھاپ کر حکومت چلائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اب تک مرکزی بینک سے حکومت 442 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔ یاسین انور کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل کام کررہے ہیں۔ انھیں خود مختاری تو حاصل ہے لیکن اتنی نہیں کہ حکومتی چیک واپس کردے۔
خبر کا کوڈ : 166665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش