0
Wednesday 30 May 2012 01:24

البصیرہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں بیداری کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان

البصیرہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں بیداری کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ البصیرہ ٹرسٹ کے صدر اور معروف دینی اسکالر ثاقب اکبر نے پشاور میں عالمی بیداری کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص اور عالم اسلام بالعموم فرقہ واریت اور مسلکوں کی محدود شناخت کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہو چکا ہے اور ہم طاغوتی قوتوں کی سازشوں کی وجہ سے فرقہ واریت کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہیں، ایسے میں عالمی بیداری کانفرنس کی کامیابی سے دینی قوتوں کی نیندیں اڑ گئیں اور آج پورے پاکستان میں بیداری کی نئی لہر پیدا ہو چکی ہے۔ ملک کو فرقہ واریت سے نجات اور دین اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے ہم جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی عالمی بیداری کانفرنسز کا انعقاد کریں گے۔ آخر میں البصیرہ کے صدر ثاقب اکبر نے عالمی بیداری کانفرنس کی کامیابی میں تعاون پر جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، شباب ملی، جمعیت علمائے پاکستان، جمعیت اہل حدیث، اسلامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 166724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش