QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی پاک افغان سرحدی علاقوں میں تربیت ہو رہی ہے،ہلیری

10 Dec 2009 12:26

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اسلحہ،رقم،امداد مختلف ذرائع سے مل رہی ہے جبکہ تربیت پاک افغان سرحد کے قریب دی جا رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو پاک افغان


واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اسلحہ،رقم،امداد مختلف ذرائع سے مل رہی ہے جبکہ تربیت پاک افغان سرحد کے قریب دی جا رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو پاک افغان سرحدی علاقوں میں تربیت دی جا رہی ہے اور ان کو مختلف ذرائع سے رقم اسلحہ اور امداد مل رہی ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کو ختم کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ہیلری نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دنیا بھر میں خطرات کا سامنا ہے۔اور امریکا اس کی سنگینی سے باخبر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکا میں داخلی انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
امریکی جنگی پالیسی میں پاکستان کو شامل کیا جانا چاہیے،جان کیری
واشنگٹن:امریکی سینیٹر جان کیری نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جنگی پالیسی میں پاکستان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔آج سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری جو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ امریکا کی جنگی پالیسی میں پاکستان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات بھی امریکا کیلئے اتنے ہی اہم ہیں جتنی افغان سرزمین پر ہونے والی سرگرمیاں اہمیت رکھتی ہیں۔سینیٹر جان کیری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 2011 میں فوجی واپس بلانے کے صدر بارک اوباما کے اعلان کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا خطے سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کیخلاف متحد ہو کر لڑنے والی قوتیں اپنی سرگرمیاں پاکستان کی سرحد پر روک نہیں دیتیں،اس لیے امریکی کوششیں بھی وہاں ختم نہیں ہوسکتیں۔کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل پیٹریاس نے کہا کہ پاکستان کی فوجی اور سول قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مالاکنڈ میں تعمیر نو کے کاموں میں مصروف ہے۔



خبر کا کوڈ: 16675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16675/دہشتگردوں-کی-پاک-افغان-سرحدی-علاقوں-میں-تربیت-ہو-رہی-ہے-ہلیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org