0
Thursday 10 Dec 2009 13:33

سرگودھا:ایف بی آئی کی گرفتار غیر ملکیوں کی تحقیقات

سرگودھا:ایف بی آئی کی گرفتار غیر ملکیوں کی تحقیقات
سرگودھا:امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی پاکستان میں گرفتار پانچ غیر ملکیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔گرفتار شدگان میں ایک امریکی بھی شامل ہے۔سرگودھا سے گرفتار افراد میں دو یمنی،ایک مصری اور ایک سوئیڈش ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد امریکی ہیں تاہم ایف بی آئی نے ان افراد کی شہریت کی تصدیق نہیں کی۔اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد تیس نومبر کو کراچی کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور کچھ دنوں میں سرگودھا پہنچ گئے۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کی ترجمان لنڈسے گاڈون نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور گرفتار افراد کے اہل خانہ کے تعاون سے حقائق جمع کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی گرفتاری کا علم ہے تاہم پاکستانی حکام سے اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب واشنگٹن میں اسلامی انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والے پانچ امریکی کچھ عرصے سے لاپتہ ہیں۔ہیومن رائٹس کے سربراہ نہاد عواد کے مطابق ایک امریکی نے جانے سے قبل ویڈیو پیغام بھی چھوڑا ہے۔(میں ان پانچوں میں سے کسی کو نہیں جانتا،ان میں سے ایک نے ویڈیو پیغام چھوڑا ہے جس میں دنیا میں جاری تنازعات کے لئے نوجوانوں کو کچھ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔)امریکا سے لاپتہ پانچوں افراد کالج کے طلبہ ہیں اور ان کی عمریں انیس سے پچیس سال کے درمیان ہے۔
سرگودھا
میں پولیس چھاپہ،5 غیر ملکیوں سمیت 7 گرفتار

سرگودھا:سرگودھا میں پولیس نے چھاپہ مار کر 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔اینٹی آرگنائزڈ کرائم سیل سرگودھا نے پوش علاقہ عزیز بھٹی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ غیر ملکی باشندوں سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کالعدم مذہبی تنظیم کے ایک اہم رکن کے گھر رہائش پذیر تھے اور مبینہ طور پر دہشت گردی کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے،گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر،سی ڈیز اور جہادی لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔بعض مقامات کے نقشے بھی برآمد کئے گئے ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھاپے کے دوران مصری باشندہ رامے زم زم پاسپورٹ نمبر 309615897 انٹری کی تاریخ 14 مارچ 2007،اریٹیریا کے باشندے احمد اے منی پاسپورٹ نمبر 461944857 مورخہ 21 اکتوبر 2009،ایتھوپیا کے امان حسن یامیر پاسپورٹ نمبر 461285038 مورخہ 8 اکتوبر 2009 پاکستانی نژاد امریکی وقار حسین خان پاسپورٹ نمبر 438508641 مورخہ 5 فروری 2008 ء اور ان کے معاونین پاکستانی نژاد خالد فاروق، وغیرہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، انویسٹی گیشن میں یہ لوگ مختلف نوعیت کے بیانات تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نام بھی مختلف بتاتے رہے جبکہ پاسپورٹوں پر ان کے نام مختلف درج تھے،ان افراد سے تحقیقات کے بعد پی اے ایف روڈ پر محکمہ ہائی وے کے کواٹرز میں چھاپہ مار کر لیبارٹری ٹیکنیشن فہیم کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حراست
میں لئے گئے یہ افراد دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے،یہ غیر ملکی افراد خالد عمر فاروق نامی شخص کے گھر سے حراست میں لئے گئے ہیں۔
سرگودھا میں 5 امریکیوں کی گرفتاری،واشنگٹن سے لاپتہ ہونیوالوں کا معمہ حل ہو گیا
واشنگٹن:سرگودھا میں کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے گھر سے امریکی نژاد پاکستانیوں کی گرفتاری سے ڈی سی کے میٹرو ایریا سے لاپتہ ہونے والے تین پاکستانی نژاد امریکی باشندوں کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہو گیا ہے۔قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ امریکی وفاقی تفتیش کار ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ دندان سازی کے ایک طالب علم اور چار دیگر طلبہ کو تلاش کر رہے ہیں جو واشنگٹن ڈی سی ایریا سے لاپتہ ہو گئے تھے۔امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان لوگوں کو جہاد کیلئے بیرون ملک بھیج دیا گیا ہے۔ان پانچ افراد کو آخری مرتبہ 29 نومبر کو دیکھا گیا تھا۔پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرگودھا میں چھاپہ مار کر پانچ امریکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔تاہم حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والے امریکی شہری وہی ہیں جو واشنگٹن ڈی سی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ہاورڈ یونیورسٹی کے ترجمان نے بھی دی نیوز کے سوالات کے جواب نہیں دیئے۔فی الوقت امریکی حکام کو اس بات سے پریشانی لاحق ہے کہ ملک میں اندر سے اسلامی انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ان خدشات کو فورڈ ہوڈ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے تقویت ملی تھی۔

خبر کا کوڈ : 16684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش