0
Thursday 31 May 2012 10:03

اسلام نے علم کا حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض قرار دیا ہے، عابدہ ریاض

اسلام نے علم کا حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض قرار دیا ہے، عابدہ ریاض
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عابدہ ریاض نے کہا ہے کہ قرآن کا پہلا لفظ اقراء تھا۔ اسلام نے علم کا حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض قرار دیا ہے۔ اسی بنیادی فریضے سے روگردانی نے امت مسلمہ کو زوال آشناء کر دیا ہے۔ آج اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو دین کا سچا خادم بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں آج اپنی خواتین کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 14کے زیراہتمام سپیگل پبلک سکول سروس روڈ شکریال میں خواتین کے لئے بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل آؤ دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے پی پی 14 کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے سات کورسز منعقد کرائے جاچکے ہیں۔ تقریب کے آخر میں کورس کی شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

درایں اثنا تحریک منہاج القرآن یو سی38 اکال گڑھ کی تنظیم سازی کا اجلاس گزشتہ روز صدر تحریک پی پی 11 نذیر ہزاروی کی صدارت میں سید الیاس شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہواجس میں علاقہ بھر سے تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی سہیل عباسی خصوصی طور پر اس اجلاس میں شریک ہوئے اور شرکاء کو امرباالمعروف کی اہمیت پر فکر انگیز لیکچر دیا۔ بعد ازاں بھرپور مشاورت سے سید الیاس شاہ کو آئندہ سال کے لئے یونین کونسل اکال گڑھ کا ناظم منتخب کر لیا گیا۔ قاری عتیق الرسول نائب ناظم،حاجی نواز ناظم دعوت منتخب ہوئے۔

سید شاہد اقبال منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جبکہ عبدالماجد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کنوینیئر مقرر کیے گئے۔ سہیل عباسی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے میں نیکی کے فروغ اور ہر طرح کی برائی کے خاتمے کے لئے مقدور بھر کاوشیں کریں گے تاکہ وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کے لئے راہ ہموار ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 166901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش