QR CodeQR Code

اوگرا کی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی سفارش

30 May 2012 22:46

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قیمتوں میں کمی کی سفارش وزارت خزانہ نے تسلیم نہیں کی تھی، لہٰذا اس مرتبہ ممکن ہے کہ بجٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات وزیر پٹرولیم کو بھجوادیں، سفارش میں پٹرول کی قیمت ایک روپے چورانوے پیسے، لائٹ ڈیزل میں چھ روپے ایک پیسہ، مٹی کے تیل میں چھ روپے نواسی پیسے، ڈیزل پانچ روپے باسٹھ جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں تیرہ روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے چونکہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں نو ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ اس لئے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قیمتوں میں کمی کی سفارش وزارت خزانہ نے تسلیم نہیں کی تھی، لہٰذا اس مرتبہ ممکن ہے کہ بجٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے، قیمتوں میں متوقع کمی پر عملدآمد یکم جون سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 166934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166934/اوگرا-کی-پٹرولیم-قیمتوں-میں-کمی-کرنے-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org