0
Wednesday 30 May 2012 23:25

پنتھرس سربراہ پاکستانی چیف جسٹس کے ساتھ لندن میں ایک ہی پلیٹ فارم پر

پنتھرس سربراہ پاکستانی چیف جسٹس کے ساتھ لندن میں ایک ہی پلیٹ فارم پر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین اور قومی یکجہتی کونسل کے رکن پروفیسر بھیم سنگھ لندن میں انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکی کی جس کی صدارت پاکستانی چیف جسٹس افتخار چودھری کر رہے تھے، ہندوستانی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے وہاں پوری دنیا سے آئے ہوئے ججوں کو بتایا کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے برابری کے اصولوں کی بنیاد پر ہندوستانی جیلوں میں قید 400 سے زائد غیر ملکی قیدیوں کو، جن میں سے بیشتر پاکستانی تھے، کی رہائی کا حکم دیا، پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پاکستانی چیف جسٹس افتخار چودھری نے ہندوستانی قیدیوں کے لئے منصفانہ مقدمے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے اور ان میں سے کئی کو رہا بھی کیا۔
 
انہوں نے پاکستانی چیف جسٹس کی پاکستانی سڑکوں سے لے کر سپریم کورٹ تک جدوجہد کی تعریف بھی کی، جب انہیں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہٹا دیا گیا تھا، پاکستانی چیف جسٹس نے پروفیسر بھیم سنگھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف اور برابری یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کریں گے، پروفیسر بھیم سنگھ نے اس موقع پر تحریر کردہ اپنی کتابیں ’پیس مشن پر اراونڈدی ورلڈ آن موٹرسائکل‘، ’جے اینڈکے بلنڈرس اینڈ دی وے آوٹ‘ پاکستانی چیف جسٹس کو پیش کیں، پنتھرس سربراہ نے اس موقع پر عالمی رہنماوں کو خبر دار کیا کہ دنیا میں امن، برابری اور انسانی وقار کے لئے تخفیف اسلحہ ضروری ہے، کانفرنس سے خطاب کرنے والے دیگر شرکاء میں برطانیہ کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس لارڈ فلپس، آئی سی جے کے سابق نائب صدر اور دنیا کے مختلف ممالک اردن، جنوبی افریقہ، جاپان، ہندوستان اور پاکستان سے آئے ہوئے جج اور جیورسٹس بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 166941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش