QR CodeQR Code

پیر شفاعت رسول نوری اپنے ساتھیوں سمیت جے یو پی میں شامل

30 May 2012 23:02

اسلام ٹائمز:پیر شفاعت رسول کا کہنا تھا کہ کبھی جمہوریت کے نام پر اور کبھی آمریت کے نام پر وطن عزیز کو بیدردی سے لوٹا گیا اور عوام کو انکے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا، ایسے حالات میں ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم حسین شاہ نقوی سے لاہور میں پیر شفاعت رسول نوری کی ملاقات، ہزاروں مریدوں سمیت جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چودھری غلام نبی کو جے یو پی پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ مرکز بلال (لاہور) کے مہتمم اور معروف روحانی شخصیت پیر شفاعت رسول نوری نے غیر مشروط طور پر جے یو پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کبھی جمہوریت کے نام پر اور کبھی آمریت کے نام پر وطن عزیز کو بیدردی سے لوٹا گیا اور عوام کو انکے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا، ایسے حالات میں ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو پی سے بہتر پلیٹ فارم کوئی نہیں، پیر معصوم شاہ کی قیادت میں ہم انشاء اللہ اس ملک میں نظام مصطفے (ص) کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پیر شفاعت رسول نوری کی شمولیت کے موقع پر پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد چشتی، چودھری حنیف سندھو، چودھری غلام نبی، صاحبزادہ نواز قاسم، آصف بٹ اور دیگر نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم حسین شاہ نقوی نے پیر شفاعت رسول نوری کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عوام جے یو پی کا ساتھ دیں تاکہ، ہم نظام مصطفے (ص) کا ایسا نظام لائیں جس میں لوٹ مار اور کرپشن کے بجائے عوام کے بنیادی حقوق مہیا کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 166953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/166953/پیر-شفاعت-رسول-نوری-اپنے-ساتھیوں-سمیت-جے-یو-پی-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org