0
Thursday 31 May 2012 00:27

طالبان نے جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی تردید کردی

طالبان نے جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی تردید کردی
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کی ہلاکت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلال الدین حقانی کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلال الدین حقانی زندہ اور خیریت ہیں۔ حقانی کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹیں محض حکومتی پروپیگنڈہ ہے۔ واضح رہے کہ افغان میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلال الدین حقانی گردوں کے مرض میں طویل عرصے سے مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 166996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش