0
Thursday 31 May 2012 01:01

صیہونی حکومت ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی، علی اکبر ولایتی

مغربی ملکوں کو اپنے خطرناک اقدامات سے ہوشیار رہنا چاہیے، ڈاکٹر لاریجانی
صیہونی حکومت ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ عالمی اسلامی بیداری فورم کے سکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایران پر حملے کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتی ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج تہران میں مصر کے میڈیا وفد سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی حکومت ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی اور اگر اس نے ایسا کیا تو بےشک نابود ہو جائے گی۔ انہوں نے شام کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طاقت اور اسلحہ سے کام لینے سے شام کے حالات مزید بحرانی ہو جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا حل صرف مذاکرات سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، قطر اور ترکی مشترکہ طور پر شام کے بحران سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اسی وجہ سے شام کی حکومت کو سرنگوں کرنے میں اپنے مفادات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران مصر کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی آمادگی رکھتا ہے۔
 
دوسری جانب ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی شام میں جمہوری اصلاحات کی حمایت کرتی ہے تاکہ ملت شام کے حقوق یقینی بنائے جا سکیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے آج نویں پارلیمنٹ کے پہلے کھلے اجلاس میں کہا کہ شام کے بارے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کے نئے وحشیانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں اور مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ ہی شام میں بحران جاری رکھنے کی نئی سازشیں کر رہا ہے۔ واضح رہے امریکہ کے اعلی فوجی عہدیدار نے شام میں اصلاحات کو نظرانداز کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بھی لیبیا کی طرح سے فوجی حملے ہو سکتے ہیں۔ 

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ شام لیبیا کی طرح نہیں ہے اور اگر شام میں بھی بن غازی کی طرح حالات پیدا کئے جائيں گے تو فلسطین میں بھی اس کا اثر ہو گا اور یہ آگ یقینا صیہونی حکومت کو بھی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو اپنے خطرناک اقدامات سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی شام میں بعض ملکوں کے دہشتگردانہ رویوں اور موقع پرستی پر مبنی مداخلت بالخصوص امریکہ کی جنگ کی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی خبردار کرتی ہے کہ شام کے خلاف جنگی اقدامات آسان ہو سکتے ہیں لیکن انہیں ختم کرنا نہایت ہی مشکل ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ : 167001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش