0
Thursday 31 May 2012 10:15

امریکی ٹرینرز واپس پشاور پہنچ گئے

امریکی ٹرینرز واپس پشاور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے نکالے گئے امریکی تربیت کار ایف سی کو تربیت دینے پھر پاکستان پہنچ گئے۔ تربیت دینے کیلئے آنے والے ٹرینرز کی تعداد دس سے کم ہے۔ ان امریکی اہلکاروں کی تعیناتی پشاور میں کی گئی ہے اور یہ فرنٹیئرکور کے اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کی واپسی دونوں ملکوں میں تعلقات میں قدرے بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سلالہ حملے کے بعد امریکی ٹرینرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا لیکن اب ان کو دوبارہ اپنے مشن پر واپس بھیج دیا گیا ہے اور یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف نچلی سطع پر تعاون تعاون اختلافات کے باوجود جاری ہے۔ 



 

 
خبر کا کوڈ : 167093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش