QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

31 May 2012 10:56

اسلام ٹائمز:چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ ماڈل کالونی میں ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ایک خاتون بھی جاں بحق ہوئی۔ ٹمبر مارکیٹ اور لیاری ندی سے تین لاشیں ملیں۔ جبکہ چھ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے رینجرز کا سب انسپکٹر عبدالحمید چاچڑ جاں بحق ہو گیا۔ ماڑی پور میں ایک ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ کورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35سالہ اسد حسین جاں بحق ہو گیا۔ 

دوسری جانب لی مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو اغواء کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زخمی ہونے والے شخص کے سر میں گولی لگی اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ کورنگی میں ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےا سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم محمد وقاص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے۔ دوسری جانب پی آئی بی پولیس نے عسکری پارک کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سےپسٹل،گولیاں اور چھینی ہوئی کار برآمد ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 167120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167120/کراچی-میں-رینجرز-اور-پولیس-اہلکاروں-کی-ٹارگٹ-کلنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org