0
Thursday 31 May 2012 20:37

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بارود سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بارود سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقہ کچلاک میں دوران تلاشی دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد کرکے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کئی بوریاں، انتیس سو ڈیٹونیٹرز، اینٹی ٹینک مائینز، دیسی بم بنانے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے آلات شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں محمدخان، رحمت اللہ، محمود احمد، رفیع اللہ، عبد الحکیم، میر امان اور حزب اللہ شامل ہیں۔ دریں اثناء سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے کوئٹہ شہر کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے اور اس سلسلے میں گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
 
سی سی پی او نے کہا کہ گزشتہ شب دہشت گردی کی غرض سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ سمگل کرنے کی اطلاع ملنے پر نیو کچلاک پولیس نے بوستان روڈ پر ناکہ لگایا۔ اور دوران تلاشی دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال نہیں بتا سکتے کہ ملزمان کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہیں۔ تاہم گرفتار ملزمان سے تفتش جاری ہے۔ مناسب وقت پر تحقیقات مکمل ہوتے ہی میڈیا کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 167207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش