0
Thursday 31 May 2012 17:59

وی کے سنگھ ریٹائرڈ، جنرل بکرم سنگھ بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر

وی کے سنگھ ریٹائرڈ، جنرل بکرم سنگھ بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے متنازعہ سربراہ جنرل وجے کمار سنگھ ریٹائر ہو گئے، جنرل بکرم سنگھ نے فوج کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ جنرل وجے کمار جنہیں وی کے سنگھ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اپنی عمر کے تنازعہ کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔ انکے مطابق انکے سرٹیفکیٹ میں انکی عمر ایک برس زیادہ لکھی گئی ہے،جسے درست کیا جائے اور اگر ایسا ہو جاتا تو وہ اگلے برس ریٹائرڈ ہوتے۔ انکی عمر کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا اور عدالت کے حکم پر انہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی۔ انہوں نے دفتر میں اپنے آخری دن شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور اعزازی چھڑی نئے سربراہ جنرل بکرم سنگھ کے حوالے کی۔ وہ دو سال دو ماہ فوج کے سربراہ رہے۔

ادھر جنرل بکرم سنگھ نے بھارتی فوج کے نئے سربراہ کی حثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جنرل بکرم سنگھ نے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل وی کے سنگھ سے بھارتی فوج کے سربراہ کا چارج لیا۔ انسٹھ سالہ جنرل بکرم سنگھ بھارتی فوج کے پچیسویں فوجی سربراہ ہیں جو دو سال اور تین ماہ تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔ جنرل بکرم سنگھ نے انیس سو بہتر میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ آرمی چیف بننے سے قبل ایسٹرن آرمی کے کمانڈر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 167237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش